اُردُو (Urdu – India)

عصمت دری اور جنسی تشدد کے بعد مدد

مفت اور رازدارانہ مشورہ کے لیے 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن کال کریں 6999  342 0117

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کب آپ پر حملہ کیا گیا، یہ کہاں ہوا یا کس نے کیا – ہم آپ کے تجربے کو سنیں گے اور آپ کی منتخب کردہ معاونت حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔

آپ کو ہمیں اپنا نام یا پتا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

جنسی حملہ اور عصمت دری کسی بھی وقت کسی کو بھی ہو سکتا ہے۔

یہ خواتین، مردوں اور بچوں کو بھی ہو سکتا۔

جو شخص آپ کو نقصان پہنچائے ، اجنبی ، آپ کا ساتھی، رشتہ دار یا کوئی جو آپ نے سوچا تھا کہ آپ کا دوست ہے ہوسکتا ہے۔

عصمت دری اور جنسی تشدد گھر، باہر یا ایک عوامی عمارت میں ہو سکتا ہے۔

عصمت دری یا جنسی حملہ آپ کو، الجھن میں، شرمندہ اور خوفزدہ چھوڑ سکتا ہے۔

The Bridge میں ہم جانتے ہیں کہ ہر شخص کا تجربہ مختلف ہوتا ہے۔ ہم آپ کی بات سنیں گے اور آپ کو پیش کردہ مدد کی وضاحت کریں گے۔ بشمول:

طبی دیکھ بھال

ایمرجنسی مانع حمل

جذباتی حمایت

کونسلنگ

فارنسک معائنہ – یہ معائنہ ثبوت کے لیے پولیس تحقیقات میں مدد کر سکتا ہے۔ اگر آپ پولیس کو بتانے کے لیے کال کرتے ہیں کہ آپ کو عصمت دری یا جنسی حملہ کیا گیا ہے تو وہ معائنہ کے لیے The Bridge کو لانے کی پیش کش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ یہ فیصلہ نہیں کر سکتے، کہ آپ پولیس کو بتانا چاہتے ہیں یا نہیں، آپ The Bridge میں معائنہ کرواسکتے ہیں اور ہم نمونے رکھیں گے۔ اگر آپ مستقبل میں پولیس کو بتانے کا انتخاب کرتے ہیں تو، آپ ان کو بتا سکتے ہیں کہ ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں اور وہ اپنی تحقیقات میں مدد کے لیے ہم سے اکٹھا کریں گے۔

ہم (اردو) میں ایک مترجم فراہم کر سکتے ہیں

آپ ایک دوست، خاندان کے رکن یا کسی جس پر آپ اعتماد کرتے ہیں معاونت کے لیے The Bridge پر لاسکتے ہیں۔

ہماری ویب سائٹ www.thebridgecanhelp.org

Experiences

All the staff have been so friendly and welcoming, and very kind. I was supported from the very first contact, and overall, could not have gone through the past few years without this wonderful service.  A major asset to our NHS service, and one that I hope is able to reach as many individuals as need it.